کارلوس الکاریز نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
سپین سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی انیس سالہ کارلوس الکاریز نے اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا اعزاز جیت لیا ہے، کارلوس نے فائنل میں دفاعی چیمپئن جرمنی کے الیگزینڈر زیرویف کو شکست دی، فائنل کا سکور چھ تین اور چھ ایک رہا، یاد رہے کہ کوارٹر فائنل میں کارلوس نے ہم وطن رافیل نڈال، سیمی فائنل میں نوواک ڈچکووچ کو شکست سے دوچار کیا تھا، اس کامیابی کے بعد کارلوس الکاریز جو اس سے قبل میڈرڈ 1000 ٹورنامنٹ جیت کر عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے تھے اب فرنچ اوپن سے قبل عالمی درجہ بندی میں نمبر چھ کی پوزیشن پر پہنچ جائینگے ، اپنی کامیابی کے بعد کارلوس الکاریز کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ میرے لئے شاندار رہا ہے اور اس میں رافیل نڈال، نووک اور پھر الیگزینڈر جیسے بڑے کھلاڑیوں کو شکست دی، ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہو گی کہ آئندہ مقابلوں میں بھی جیت کے تسلسل کو جاری رکھوں ، ان کا کہنا تھا کہ جن کھلاڑیوں کو بچپن سے کھیلتے دیکھتا آرہا تھا ان کو شکست دینا واقعی بڑے اعزاز کی بات ہے۔