بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلیغ الرحمان کو گورنر  پنجاب لگانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کو گورنر  پنجاب لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری بھی وزیراعظم نے صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔

بلیغ الرحمان مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ 6 روز کے مہمان ہیں، نیا گورنر پنجاب تعینات ہو جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد نے آج حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور اس موقع پر پنجاب کی گورنر شپ کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محدوم کا نام مسلم لیگ ن کو تجویز کیا تھا۔ 

اشتہار
Back to top button