حادثات و جرائم
رکشے پر فائرنگ سے خاتون نرس جاں بحق
خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں مردان روڈ پر کار سوار ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون جاں بحق ہو گئی۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون ڈی ایچ کیو اسپتال کی نرس تھی۔
واردات انجام دینے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
نوشہرہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قتل کے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔