بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

20کلو آٹےکا تھیلا 1100 سے بڑھ کر 1300 روپےکا ہوگیا

فلور ملوں نے آٹےکی قیمت بڑھا دی جس کے بعد 20کلو آٹےکا تھیلا 1100 سے بڑھ کر 1300 روپےکا ہوگیا۔

جنوبی پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1250روپے میں بیچا جارہا ہے۔ 

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کاکوٹہ بند ہے، مارکیٹ سےگندم خرید رہے ہیں اس لیے آٹےکی قیمت بڑھاناپڑی ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ نئی گندم 2300 روپےمن مل رہی ہےجب کہ پچھلے سال قیمت 1800روپے تھی تو  آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا۔

دوسری  جانب نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق ابھی روٹی کی قیمت میں اضافےکا فیصلہ نہیں ہوا، ایسے فیصلے ضلعی انتظامیہ کرتی ہے۔

اشتہار
Back to top button