کھیل
قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا
سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا، کھلاڑی بائیو سیکیور ببل کی پابندیوں سے آزاد ہوں گی۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 18 مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری جاری رہے گا۔
کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جن میں کپتان ،بسمہ معروف، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء شامل نہیں ہیں۔
یہ چاروں کرکٹرز دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور 17 مئی کو قومی کیمپ جوائن کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 24 مئی سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔