مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد ہلاک

کراچی میں عید کے پہلے روز مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ، لیاقت آباد  اور اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کٹی پہاڑی پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ  بلدیہ میں 1 اور حب چوکی کے قریب حادثے میں 2 افراد جان سے گئے جب کہ جیل چورنگی کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے ایک شخص ہلاک ہوا۔

اس کے علاوہ مختلف گاڑیوں کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ان حادثات میں جابحق ہوئے جب کہ بیشتر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔

Exit mobile version