بین الاقوامی
ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق
سعودی عرب کے صوبے جازان کے علاقے صامطہ میں ٹریفک حادثے میں7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عرب نیوز کے مطابق محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہےکہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
محکمہ شہری دفاع کے مطابق دوگاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی ۔
رپورٹ کے مطابق7 جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔