بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خیبرپختونخوا حکومت نے کل سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد کل 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کل صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

انہوں نے سب شہریوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

خیال رہے کہ  مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کیا۔ رواں سال بھی ملک میں دو عیدیں منائی جائیں گی

Back to top button