بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں شوال کا چاند دیکھیں گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ آج افغانستان اور پاکستان میں شمالی وزیرستان میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button