بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ،10 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا کابل کے مغربی حصے کی خلیفہ صاحب مسجد میں ہوا،دھماکے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے  جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مسجد کے سربراہ کا کہنا ہے کہا بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ شخص  مسجد میں آیا اور پھر خودکو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

کابل کے مرکز میں واقع ایمرجنسی اسپتال کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 21 مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے  جبکہ اطلاعات کے مطابق اسپتالوں کو اب تک مجموعی طور پر کم از کم 30 لاشیں موصول ہوئی ہیں۔تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیے  یو اے ای فرانس سے 80 رافیل طیارے خریدے گا
Back to top button