حسن علی کی تباہ کن بائولنگ کا سلسلہ جاری، لنکا شائر نے گلوسٹر شائر کو شکست دیدی
کائونٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت لنکا شائر کائونٹی نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلوسٹرشائر کائونٹی کو ایک اننگز اور 57 رنز سے شکست دیدی، پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی نے میچ کی دوسری اننگز میں بھی تین وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی میچ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 9 ہو گئی، لنکا شائر کی ٹیم جس نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ، لنکا شائر کی جانب سے بوہنن نے 231، ویلاس نے 109 رنز یک شاندار اننگز کھیلی، گلوسٹرشائر کی جانب سے ظفر نے چار وکٹیں حاصل کیں، گلوسٹرشائر کائونٹی کی ٹیم پہلی اننگز میں حسن علی کی تباہ کن بائولنگ کے باعث 252 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور فالو آن پر مجبور ہوئی حسن علی نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دوسری اننگز میں بھی گلوسٹر شائر کی ٹیم 247 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ ایک اننگز 57 رنز سے ہار گئی، لنکا شائر کی جانب سے حسن علی نے تین، پارکیسن نے تین جبکہ جیمز اینڈرسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔