بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی کابینہ کے مزید ارکان سے صدر عارف علوی نے حلف لے لیا

وفاقی کابینہ کے مزید ارکان نے حلف اٹھا لیا، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وفاقی وزراء سے حلف لے لیا۔

ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ، ق لیگ کے چوہدری سالک حسین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

بی این پی کے محمد ہاشم نوتیزئی نے وزیرِ مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وفاقی کابینہ کے ارکان سے علالت کے باعث حلف نہیں لیا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی کے بجائے قائم مقام صدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان افراد سے حلف لیا تھا۔

 

 

اشتہار
Back to top button