بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ سے باہر

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔ 

نسیم شاہ انجری کی وجہ سے چیمپئن شپ میں مزید میچز نہیں کھیلیں گے۔

گلوسسٹر شائر کاؤنٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر کو گزشتہ دنوں کندھے کی انجری ہوئی تھی۔

کاؤنٹی اعلامیے کے مطابق نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی بولر گلوسسٹر شائر کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ری ہیب پر کام کریں گے۔

اشتہار
Back to top button