بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دادو کے 2 دیہات میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہات  میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

دادو کی تحصیل میہڑکے 2 دیہات کے مکانات میں رات گئے آگ لگنےکا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق  گاؤں فیض محمد دریائی سے مزید 6 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد  آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ زخمیوں کی تعداد 10ہے اور  تمام زخمی اسپتال میں زیر علاج  ہیں۔

متاثرین کا بتانا ہےکہ اب تک انتظامیہ نےکوئی رابطہ نہیں کیا، آگ سےجھلس کر 160 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

متاثرین کے مطابق مٹی کے طوفان کے باعث گھرکے صحن میں جلنے والے چولہے سے آگ بھڑکی اور پھیل گئی۔

پولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاؤں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔

اشتہار
Back to top button