بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پریانتھاکمارا کے قتل کیس میں 6 مجرموں کو 2 بار  سزائے موت

انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کے قتل کیس میں 6 مجرموں کو 2 بار  سزائے موت سنادی۔

سزائے موت پانے والے مجرموں میں تیمور، عبدالرحمان، محمد ارشد، علی حسین، ابوطلحہ اور محمد حمیر شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس میں 9 مجرموں کو عمرقید کی سزا سنائی ہے،عمر قید پانے والے مجرموں میں روحیل امجد، محمد شعیب، احتشام، عمران ریاض، ساجد امین،  ضیغم مہدی، علی حمزہ، لقمان حیدر اورعبدالصبور شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 72 مجرمان کو  2 ،2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے ایک مجرم علی اصغر کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ کیس میں ایک ملزم بلال کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔

گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نےکیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مکمل کیا۔

اشتہار
Back to top button