بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

سردار تنویرالیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویرالیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ دن ڈیڑھ بجے ہونا تھی تاہم متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔پی ٹی آئی کی جانب سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔

اشتہار
Back to top button