کھیل
چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہئے، سعید اجمل
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ میں نے کبھی سیاست پر بات نہیں کی ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل نے کہا کہ میں نے کبھی سیاست پر بات نہیں کی، گزشتہ حکومت میں کھیلوں کو فروغ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ آئندہ اولمپک میں پاکستان کی 26 ٹیمیں جائیں، وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ کھیلوں کو فروغ دیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہہ سکتے کہ رمیز راجا نے کچھ نہیں کیا، اگر وہ اچھا کام کر رہے ہیں تو انہیں کرتے رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کو اپنی سٹرینتھ دیکھ کر پچ بنانی چاہیے۔