بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی کا اجلاس کلب طلب،ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی

 قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 12 بجے طلب کرلیا گیا۔قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی۔

ایجنڈے کے مطابق کل ہی اسپیکر  قومی اسمبلی کا الیکشن اور حلف برداری ہوگی۔خیال رہے کہ 8 اپریل کو متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔اپوزیشن رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک عدم اعتماد سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائی۔

اشتہار
Back to top button