قومی
عمران خان کی مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ناراض رہنما مولانا محمد خان شیرانی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی اشاروں پر کٹھ پتلیوں کو قوم کا مستقبل تاریک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اقتدار کے بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے۔
ملاقات میں مولانا خان محمد شیرانی نے کہا کہ آزادی و خود داری کا علم بلند کرنے والوں کیخلاف سامراج نے ہمیشہ سازش کی، ملک کی سربلندی کی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی کےساتھ مل کر اپناحصہ ڈالیں گے۔