بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جو روٹ نے انگلش ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا


جو روٹ نے انگلش مینز کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ جو روٹ کے پاس انگلینڈ کے مردوں کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر سب سے زیادہ میچ کھیلنے اور جیتنے کا ریکارڈ ہے۔ ان کی 27 فتوحات نے انہیں مائیکل وان (26)، سر الیسٹر کک، اور سر اینڈریو اسٹراس (24) پر سبقت دلا دی ہے۔ 2017 میں سر ایلسٹر کک کے جانشین کے طور پر مقرر ہونے کے بعد جو روٹ نے کئی مشہور سیریز فتوحات میں ٹیم کی قیادت کی، جس میں 2018 میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں 4-1 سے جیت اور 2020 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3-1 کی فتح شامل ہے۔2018 میں وہ 2001 کے بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پہلے انگلینڈ ٹیم کے کپتان بن گئے، یہ کارنامہ انہوں نے 2021 میں سری لنکا میں 2-0 سے فتح کے ساتھ دہرایا۔

وہ پہلے ہی انگلینڈ کے لیے ایلسٹر کک کے بعد دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے بطور کپتان 14 سنچریاں سکور کیں۔ کپتان کے طور پر ان کے 5295 رنز انگلینڈ کے کسی بھی کپتان کے سب سے زیادہ رنز ہیں اور وہ صرف گریم سمتھ، ایلن بارڈر، رکی پونٹنگ اور ویرات کوہلی کے پیچھے آل ٹائم فہرست میں 5 ویں نمبر پر ہیں۔

اشتہار
Back to top button