بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران کا خان چوہدری پرویز الہیٰ سے رابطہ،وزارت اعلیٰ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور  اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پرویز الہیٰ نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ سیاسی معاملات مل کر چلائیں گے۔

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں رابطوں پر بھی دونوں رہنماؤں کی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لیے آپ کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

اشتہار
Back to top button