قومی
قومی اسمبلی کا اجلاس رات 12 بجے تک چلے گا، تحریک عدم اعتماد پر کل ووٹنگ کا امکان
وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس آج رات 12 بجے تک چلے گا۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو کہا گیا ہے آج ووٹنگ نہیں کروانی، تحریک عدم اعتماد پر کل ووٹنگ کا امکان ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ آج ووٹنگ نہیں کروائی گئی تو توہین عدالت اور آئین سے متصادم ہو گا۔