قومی
محب وطن پاکستانی ہوں،کوئی آئین نہیں توڑا،قاسم سوری
قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، جو چیزیں سامنے آئیں اس کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں محب وطن پاکستانی ہوں، بیرون ملک سازش کے خلاف ثبوت دیکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی اس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔