غرب اردن میں فوجی چوکیوں سے 6 فلسطینی گرفتار
دوران تلاشی گھروں میں موجود سامان کی توڑ پھوڑکی گئی
قابض اسرائیلی فوج نے 6 فلسطینی نوجوانوں کو مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فوجی چوکیوں پر گرفتار کر لیا۔
طولکرم میں قابض فوج نے عنب فوجی چوکی سے 22 سالہ عاصم حفضی ابو لبدہ کو گرفتار کیا۔ وہ شہید سیف ابو لبدہ کا بھائی ہے، اس کی والدہ کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ عرب سپیشلائزڈ ہسپتال سے سرجری کے عمل کے بعد واپس آرہی تھیں۔ تاہم بعد ازاں اسے رہا کردیا گیا۔
عنب چوکی پر قابض حکام نے طولکرم شہرسے 22 سالہ ڈرائیور محمد ابو زنط کو بھی گرفتار کیا۔ متعلقہ سیاق و سباق میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے نوجوان جاسر دویکات کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ نابلس کے جنوب میں زعترہ چوکی سے گزر رہا تھا۔ اس کے علاوہ تین دیگر فلسطینیوں لیث خشانہ، اسلام الرزا اور سعد خلیفہ کی چوکیوں سے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس کے الگ الگ علاقوں میں قابض افواج کی طرف سے روزانہ دراندازی کا مشاہدہ کیا گیا جس میں گھروں کی چھاپے اور تلاشی، گھروں میں موجود سامان کی توڑ پھوڑ اور ان کے رہائشیوں خصوصا خواتین اور بچوں کو دہشت زدہ کرنا شامل ہے۔