بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت کو داد دیتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب  میں کہا کہ ہمارے روس کا دورہ کرنے کا ایک طاقتور ملک ناراض ہوگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک طاقتور ملک ناراض ہوگیا کہ ہم نے روس کا دورہ کیوں کیا؟ وہ اپنے اتحادی بھارت کی پوری مدد کررہے ہیں وہ ان سے تیل بھی  لے رہے ہیں، آج برطانیہ کی وزیر خارجہ کا بیان پڑھا کہ ہم بھارت کو نہیں کہہ سکتے وہ آزاد ملک ہیں، تو ہم کیا ہیں؟ میں انہیں الزام  نہیں دیتا، یہ ہمارا قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں  نے اچکنیں سلوائی ہیں، وہ انٹرویو دے رہے ہیں کہ امریکا کو ناراض نہ کریں ان کے بغیر گزارا نہیں ہوسکتا، ان کی وجہ سے یہاں پہنچے، انہوں  نے دنیا میں ہمارے ملک کو ذلیل کیا، اپنی دولت کے لیے ملک کے معاشی مفادات کو قربان کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیرت مند انسان کی ہمیشہ عزت ہوتی ہے، کیا کوئی ملک کسی کو دھمکی دے سکتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو داد دوں گا جس طرح انہوں نے اپنی خارجہ پالیسی آزاد  رکھی ہے، وہ اس کا تحفظ بھی کرتے ہیں، ان کی خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کے لیے ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ ہم نے سعودی عرب، ایران اور ترکی کو اکٹھا کرنے کیوشش کی، افغانستان میں ہمارا بہت بڑا کردار ہے اور ہم نے امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، یوکرین تنازع پر میرے روس جانے پر ہمارے پرانے دوستوں کو مسئلہ ہوا۔

اشتہار
Back to top button