بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور آسڑیلیا کا دوسرا ون ڈے آج،شاداب آئوٹ،شاہین کی شرکت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کی تکلیف میں کمی آگئی۔

ٹیم ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں کھلانے کا فیصلہ گراؤنڈ میں پہنچ کر کیا جائے گا، میچ سے قبل ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہو گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاداب خان دوسرے میچ بھی نہیں کھیلیں گے، ان کی ریکوری کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ بیٹنگ ٹریننگ کے دوران شاہین آفریدی کو گھٹنے پر بال لگی تھی، جس وجہ سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے ہوم سائڈ کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اشتہار
Back to top button