قومی
ملک میں 3نیوکلیئر پاور پلانٹس کی ٹرپنگ، مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ شروع
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں 3 نیوکلیئر پاور پلانٹس کی ٹرپنگ سے کچھ علاقوں میں بجلی کی عارضی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق چند گھنٹوں میں ان پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ بحال ہو جائے گی۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 3 نیوکلیئر پلانٹس میں ٹرپنگ کے باعث بجلی شارٹ فال بڑھنے سے ملک کے مختلف حصوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تاہم چند گھنٹوں میں بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
واضح رہے گزشتہ 12 گھنٹوں سے ملک کے مختلف حصوں خاص طور پر دیہی علاقوں میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔