قومی
پنجاب میں بدلتا سیاسی منظر نامہ، ن لیگ کا جہانگیرترین گروپ سے رابطہ
پنجاب میں بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ترین گروپ سے پنجاب میں بھی تعاون مانگ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ایاز صادق، سعد رفیق اور عطاء اللّٰہ تارڑ نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں باہمی سیاسی تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کو سیاسی تعاون کے تمام امور پر تعاون کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز پہلے ہی ترین گروپ سے ملاقات کر چکے ہیں۔