قومی
حکومتی وفد کی ق لیگ قیادت سے ملاقات،پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر کوئی بات نہیں ہوئی،اعلامیہ
حکومتی وفد اور اتحادی جماعت (ق) لیگ کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
(ق) لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہ محمود، اسد عمر اور پرویز خٹک پر مشتمل حکومتی وفد نے چوہدری برادران سے ملاقات کی جس میں (ق) لیگ کی طرف سے پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی شریک تھے۔
(ق) لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جب کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے متعلق حکومتی وفد سے کوئی بات نہیں۔
ملاقات کے بعد گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ گلے شکوے ان سے ہوتے ہیں جن سے کوئی امید اور رشتہ ہوتا ہے، آپ اس لحاظ سے دیکھیں کہ رشتہ آج بھی قائم ہے۔