بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کو عدالت سے سٹے آرڈر نہ مل سکا

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سےوزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پر اسٹے آرڈر نہ مل سکا۔دالتِ عالیہ نے وزیرِ اعظم عمران خان اور وزراء پر انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

جسٹس عامر فاروق نے 3 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کو اسٹے آرڈر نہیں ملا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی پٹیشن اور حکمِ امتناع کی متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی کیس میں معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انتخابی مہم میں وزیرِ اعظم اور وزراء پر پابندی خلافِ قانون ہے۔اسلام آباد میں کیس کی مزید سماعت 28 مارچ کو ہو گی۔

 

اشتہار
Back to top button