بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قوم باہر نکلے تاکہ آئندہ کوئی ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ کرسکے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ 27 مارچ کو پوری قوم باہر نکلے تاکہ آئندہ کوئی بھی ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ کر سکے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران 27 مارچ کے جلسے سے حوالے سے قوم کے نام اپنا پیغام دیں گے۔

اب وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام مختصر پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آج ڈاکوؤں کا ٹولہ جو 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہا ہے اور کرپشن کر رہا ہے، پیسے باہر بھیج رہا ہے، وہ اکٹھا ہو کر ہو کر عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگا کر انہیں کھلے عام خرید رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا میں یہ چاہتا ہوں کہ ساری قوم 27 تاریخ کو میرے ساتھ نکلے، صرف ایک پیغام دینے کے لیے کہ یہ جو ملک میں جمہوریت اور قوم کے خلاف جرم ہو رہا ہے، چوری کے پیسے سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، پوری قوم اس کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27 تاریخ کو قوم نکلے تاکہ سارے پاکستان کو چل جائے اور آئندہ کسی کی جرات نہ ہو کہ وہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کر کے اس ملک کی جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اسی روز اپوزیشن نے بھی اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button