بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

رحیم یار خان میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو آپریشن کے بعد لاشوں کو نہر سے نکال لیا گیا ہے، حادثہ نہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرنے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل پر پیش آیا، جہاں مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے پر نہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری۔

اشتہار
Back to top button