قومی
وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجا جمعیت علمائے اسلام ف میں شامل
وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
لیاقت خٹک نے فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد جمعیت علماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک بھی جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو گئے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل احد خٹک نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ان کے والد جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔