بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانی طلب علموں کو پولینڈ سے لیکر اسلام آباد پہنچ گئی

قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز پولینڈ سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کے لیے لاہور سے پولینڈ کے درالحکومت وارسا پہنچا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز میں یوکرین سے آنے والے طلبہ اور دیگر پاکستانی سوار تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 7788 طلبہ سمیت 300 سے زائد پاکستانیوں کولےکراسلام آبادپہنچی جبکہ یہ طیارہ وزارت خارجہ کی ہدایات پرروانہ کیا گیا تھا  اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پرطلبہ کا ڈیٹا لے کر گھروں کو جانے کی اجازت دی جائےگی۔

 دوسری جانب طلبہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یوکرین میں حالات بہت خراب تھے،سخت سردی میں مشکل سے سرحد پر پہنچے اور پولینڈ میں داخلے کےلیے کئی دن بارڈر پر رکنا پڑا۔

اشتہار
Back to top button