بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن،آسڑیلیا نے 7 وکٹوں پر 449 رنز بنا لئے

راولپنڈی میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 449رنز بنا لیے۔ آسٹریلیا نے 271 رنز 2وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ شروع کی تو مارنوس لیمبوشین 90 اور ٹریوس ہیڈ 8رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ آسٹریلوی ٹیم نے دن کے اختتام پر7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 449 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، ساجد خان اور شاھین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ راولپنڈی میں گزشتہ رات کی مسلسل بارش سے گرائونڈ گیلا ہونے کے باعث چوتھے روز کا کھیل صبح وقت پر شروع نہیں ہوسکا تھا۔ ایمپائرز نے صبح گرائونڈ کا معائنہ کیا اور دوپہر ایک بجے کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ روشنی بہتر ہونے پر آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا جائے گا۔اتوارکے روز راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل خراب روشنی اور بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا ۔

اشتہار
Back to top button