کھیل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ 9مارچ کو پاکستان پہنچیں گے
پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ 9 مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شان ٹیٹ تین روز کی آئسولیشن کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
شان ٹیٹ کی پاکستان آمد والد کی آخری رسومات کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوئی، ان کے والد کا انتقال گزشتہ ماہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے اور آج ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز ہے۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 474 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔