بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسڑیلوی کرکٹر عثمان خواجہ پاکستانی مداحوں کیلئے اردو میں ویڈیو پیغام

24  سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر  آئی آسٹریلوی ٹیم میں شامل بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستانی مداحوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر غیر ملکی صحافی نے  عثمان خواجہ سے ورچوئل گفتگو کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اردو میں بات کرتے اور پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے پیغام عثمان خواجہ نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیا سے  پاکستان آکر کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے،  اپنے ملک  جہاں میں پیدا ہوا اور راولپنڈی میں کھیلنا  بہت اچھا لگ رہا ہے، جب میں چھوٹا تھا تو راولپنڈی اسٹیڈیم بھی گیا تھا، اتنے سال بعد واپس آکر کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت ساری ٹیم کے کھلاڑی پاکستان سے سیریز کے لیے کافی پرجوش ہیں ،آسٹریلیامیں تو بہت بار کھیل چکے ہیں اب خواہش تھی کہ پاکستان میں آکر کھیلیں۔

عثمان خواجہ نے اپنے پیغام  میں پاکستانی شائقین کرکٹ کی تعریف کی اور آسٹریلیا کے میچ جیتنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اشتہار
Back to top button