بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان آسڑیلیا سیریز،100فیصد شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت

روالپنڈی میں ہونے والے پاکستان آسٹریلیا کرکٹ میچز کے لیے این سی او سی نے پی سی بی کو  100 فیصد شائقین کے ساتھ میچ دکھانے کی اجازت  دے دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آسٹریلیا کرکٹ میچ 100 فیصد شائقین کےساتھ دکھایا جاسکے گا۔

 این سی او سی کے مطابق 4 مارچ سے5 اپریل تک 100 فیصد گنجائش کے ساتھ شائقین میچ دیکھ سکیں گے، ویکیسن شدہ افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

اسٹیڈیم میچ دیکھنے آنے والے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے بھی اسٹیڈیم آسکتے ہیں، یہ بھی ہدایت کی گئی کہ اسٹیڈیم میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

مزید پڑھیے  قومی باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلٸے 25کھلاڑی منتخب
Back to top button