قومی
پاکستان سپر لیگ کا فائنل، قذافی سٹیڈیم میں عمران خان کیخلاف نعرے بازی
گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل کے لیے لاہور کا قذافی اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور عوام کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دلچسپ نعروں سے بھی میچ کو انجوائے کر رہے تھے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی مائزہ حمید گجر نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔
مائزہ حمید گجر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ لاہور نے پی ایس ایل فائنل میں اپنا فیصلہ سنا دیا، ’گو عمران گو‘۔
مسلم لیگ ن کی رہنما کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔