بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

صدر ،وزیراعظم آزاد کشمیر کا مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور

آزادجموں و کشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے۔

آج(جمعرات) اسلام آباد میں ایک کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور غیرقانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ریلی اسلام آباد پریس کلب سے شروع ہوئی اور ڈی چوک پر ختم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی اپنے حق خودارادیت کے تحفظ کے لئے دی گئی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے۔سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ایسی ریلیاں دیگر شہروں اور بیرون ملک بھی نکالی جائیں گی تاکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اشتہار
Back to top button