بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر حملہ، امریکا کا سخت ردعمل سامنے آگیا

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کا امریکا اور اتحادی متحد اور فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی اقدامات پر مضبوط اور متحد ردِ عمل کے لیے نیٹو سے رابطہ کریں گے، یوکرین پر روسی حملہ تباہ کن انسانی نقصان کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین پر حملے پر دنیا روس کو جواب دہ ٹھہرائے گی، اس روسی حملے کے نتائج پر آج قوم سے خطاب کروں گا۔

مزید پڑھیے  روس کا یوکرین کا ایئرڈیفنس سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
Back to top button