قومی
سانحہ میاں چنوں پر مولانا طارق جمیل کا موقف بھی سامنے آگیا
میاں چنوں میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے معاملے پر عالم دین مولانا طارق جمیل کا مؤقف سامنے آیا ہے۔
مولانا طارق جمیل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میاں چنوں واقعہ اور سانحہ سیالکوٹ ظلم اور جہالت ہے، شریعت تو کہتی ہے کہ قاتل کو سزا عدالت دے گی، آپ نہیں۔
خیال رہے کہ میاں چنوں میں دو روز قبل ہجوم نے توہین مذہب کاالزام لگاکرایک شخص کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہےجس میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں ۔