تحصیل بکا خیل میں چیئرمین کا انتخاب جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار نے جیت لیا
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بنوں کی تحصیل بکا خیل میں چیئرمین کا انتخاب جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار نے جیت لیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے پولنگ اتوار کے روز صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق بنوں کی تحصیل بکاخیل میں جے یو آئی ف کے مامورخان وزیر چیئرمین تحصیل کونسل منتخب ہوگئے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق بنوں کی تحصیل کونسل ڈومیل میں تحریک انصاف کے اسرار خان چیئرمین تحصیل کونسل جبکہ تحصیل کونسل باڑہ میں جے یو آئی ف کے محمد کفیل چیئرمین منتخب ہو گئے۔
اس کے علاوہ باجوڑ کی تحصیل خار میں جے یو آئی کے سید بادشاہ نے جماعت اسلامی کے ہارون الرشید کو ہرا دیا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں پی ٹی آئی کے کامران رازق نے پیپلز پارٹی کے جمشید خان کو ساڑھے 4ہزار ووٹوں سے شکست دی۔
تحصیل کونسل کرک میں تحریک انصاف کےعظمت علی خان چیئرمین جبکہ تحصیل کونسل خدوخیل سے اے این پی کے گلزار حسین کامیاب ہوگئے۔