بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دوہری شہریت کیس، فیصل واوڈا نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ جوابدہ نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط حلف نامہ جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے بطور سینیٹر کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا اور کہا کہ فیصل واوڈا فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں مزید کہا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اور مراعات واپس کریں، واوڈا نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی سے استعفی دیا۔

اشتہار
Back to top button