بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پال سٹرلنگ نیشنل ڈیوٹی کیلئے وطن واپس چلے گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال اسٹرلنگ ٹیم کو چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

پی ایس ایل سیزن سیون کے باقی میچز کے لیے پال اسٹرلنگ کی جگہ لیام ڈاسن اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔

پال اسٹرلنگ نیشنل ڈیوٹی کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا مزید حصہ نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب پال اسٹرلنگ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ایک پھر بہت مزہ آیا، اسلام آباد یونائیٹڈ جانب سے اچھی مہمان نوازی کی گئی۔

آئرلینڈ کے کھلاڑی پال اسٹرلنگ نے اپنے پیغام میں پی ایس ایل 7 کے باقی ہونے والے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

پال اسٹرلنگ نے پی ایس ایل سیزن سیون میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میچز  187 رنز بنائے تھے، انہوں نے دو نصف سنچریاں بھی اسکور کی تھی۔

پال اسٹرلنگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 58، پشاور زلمی کیخلاف 57، کراچی کنگز کیخلاف 39، ملتان سلطانز کیخلاف 19 اور لاہور قلندرز کیخلاف 14 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری پہلے ہی دے دی تھی۔

اشتہار
Back to top button