بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

علی امین گنڈا پور کے بھائی امیدوار عمر امین گنڈا پور نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کیس کا فیصلہ سنا دیا، چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسمعیل جانے پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور گھریلو تقریبات میں شریک ہوسکیں گے، مگر انہوں نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار ڈی آئی خان سٹی مئیر کی نشست پر الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔

الیکشن کمیشن بکاخیل بنوں سے پی ٹی آئی امیدوار مامون رشید کو نااہل کر چکا ہے۔

اشتہار
Back to top button