بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کو بچانا ہے تو ہمیں عمران کو نکالنا ہے،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ جتنی مضبوط ہوگی حکومت کے لیے خطرہ بڑھے گا، عمران خان کو ہٹانے کے لیے تمام اختلافات بھلانے کے لیے تیار ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو بھگانے کے لیے آئینی اور جمہوری طریقہ احتجاج کے ساتھ عدم اعتماد ہے، پاکستان کو بچانا ہے تو ہمیں عمران کو نکالنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ ماضی کے اختلافات کے باوجود ہم بڑا قدم اٹھانے کے لیے اکھٹے ہیں، عمران خان کو ہٹانے کے لیے ہم ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔

اشتہار
Back to top button