بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نوازشریف کی طبی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

 محکمہ داخلہ پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی طبی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہےکہ میڈیکل بورڈ کا سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم کو مقرر کیا گیا ہے اور یہی بورڈ پہلے سے نوازشریف کی صحت کی رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 9 رکنی بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا، اٹارنی جنرل آفس کے لیٹرپرمحکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق نئی دستاویزات محکمہ صحت کو بھجوادی ہیں جب کہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ میڈیکل بورڈ کو ہائیکورٹ میں جمع ہونیوالی دستاویزات بھجوائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہناہےکہ پنجاب حکومت کے قائم کیےگئے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی مزید رپورٹس طلب کی تھیں، اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے ملنے والے خط میں کہا گیا کہ نئی دستاویزات پر بورڈ سے رائے لی جائے۔

Back to top button