بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل7، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے  ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ آج ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت نوجوان اسپنر شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی آج دوسرا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت کورونا سے صحتیاب ہونے والے وہاب ریاض کر رہے ہیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کی تھی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں، دونوں میں ہی ٹیموں کو اپنے پہلے میچ شکست ہوئی۔

Back to top button