قومی
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس ہائوس خالی کردیا
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا۔جسٹس گلزار احمد ججز کے لیے مختص گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے ذاتی سامان کی منتقلی گذشتہ ہفتے ہی شروع کر دی تھی، چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو مدت مکمل کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں یکم فروری 2022 کو فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس یکم فروری کو ہوگا ۔